پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:ایام عزاء میں 6اضلاع کو حساس قرار دے دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اور حساس اداروںنے ایک جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے چھ اضلاع میں دہشت گردی کی وارداتیں ہونے کے خدشات ہیں۔رپورٹ کے مطابق خفیہ اداروںنے اپنی اس رپورٹ میں کہا ہے کہ سندھ بھر کے چھ اضلاع بشمول کراچی،میر پور خاص،لاڑکانہ،حیدر آباد،سکھر اور نواب شاہ میں ایام عزاء میں دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں،مزید رپورٹ میں کہا گیاہے کہ کراچی کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی اور انچولی حساس ہیں جہاں پر کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گرد ،کاروائی انجام دے سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ حیدر آباد کے نواحی علاقوں حیدر چوک،مولا قدم سمیت اسٹیشن روڈ بھی حساس مقامات میں شامل ہیں،جبکی میر پور خاص ہیرآباد اور اسٹیشن روڈ ،اور سکھر میں اسٹیشن روڈ روہڑی اور لاڑکانہ میں گھنٹہ گھر روڈ،لال بلڈنگ سمیت دیگر مقامات حساس ہیں ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ خفیہ اداروںکی اس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد پولیس اور حساس اداروں کی نفری کو مزید الرٹ کر دیا گیاہے تا کہ کالعدم دہشت گرد گروہ محرم الحرام میں کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کاروائی انجام نہ دے سکیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خفیہ اداروں نے یہ رپورٹ جی ایچ کیو سمیت دیگر اعلیٰ حساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کر دی ہے۔