پاکستانی شیعہ خبریں
بلوچستان میں استاد سمیت 6 افراد کا قتل
شیعہ نیوز(کوئٹہ) بلوچستان کے علاقے تربت میں فائرنگ کرکے ٹیچر سمیت چھ افراد کو قتل کردیا گیا، اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے کیچ میں حملہ آوروں نے ماسٹر حمید نامی شخص کے گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، ذرائع کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔
بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ اور مالی وسائل سے مالا مال ہے، لیکن سیاسی و انتظامی طور پر ایک فیصل صوبہ تصور ہوتا ہے،جسکی اہم وجہ وہاں موجود شدت پسند عناصر اور قوم پرست تنظیموں کی موجودگی ہے، ملکی دفاعی اداروں کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بدامنی کی ایک وجہ غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کے خطے میں مفاد ہیں۔