Uncategorized

6 ستمبر، یوم دفاع دشمن کی نابودی کا دن ہے، مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا ہے کہ پاکستان کو آج بھی داخلی و خارجی دشمنان سے خطرہ ہے، خارجی طور پر امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور انڈیا پاکستان کو زک پہنچانے کی تاک میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے حوالے سے مرکزی دفتر آئی ایس او سے جاری ہونیوالے اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر، یوم دفاع دشمن کی نابودی کا دن ہے۔ اپنے اس بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام اور حفاظت میں شہداء کی قربانیاں ہیں۔ 6 ستمبر یوم دفاع جہاں ہماری خوشی کا موقع ہے، وہیں دشمن کی نابودی کا اعلان بھی ہے کہ اگر کسی نے بھی اس سرزمین پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ نکال دی جائے گی۔ یوم دفاع پاکستان پوری قوم کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، 6 ستمبر ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی سرحدوں کے غیور اور بہادر جوانوں نے اپنا نام شہیدوں کی فہرست میں رقم کروایا، ان کی شجاعت ناقابل یقین اور بے نظیر ہے، جسکی کوئی مثال پیش نہیں کی جا سکتی۔ شہید یاسر، شہید اعتزاز اور شہید عزیز بھٹی جیسے جری و بہادر جوان جب تک پاکستان کی سرزمین موجود ہیں، اس ملک کو کوئی بیرونی یا اندرونی دشمن نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ کوئٹہ میں یوم شہداء کی تقریب میں مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران طاہر خصوصی خطاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button