پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 6 تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شہر قائدکراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے سندھ رینجرز نے کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیموں کی کمین گاہوں پر چھاپوں کے دوران 6 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاق سے اختیارات ملنے کے بعد رینجرز پھر ایکشن میں آگئی، رینجرز نے ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، لانڈھی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیموں کی کمین گاہوں پر چھاپوں کے دوران 6 تکفیری  دہشتگردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں کالعدم تکفیری تنظیموں کے دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ،بم دھماکوں،اغوا برائے تاوان،بھتہ خوری اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ترجمان سندہ رینجرزنے آخری دہشتگرد، ٹارگٹ کلر اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا، عوام سے ایک بار پھر اپیل کی گئی کہ وہ اپنے گردونواح پر نظر رکھیں، کسی بھی مشکوک فرد یا حرکت کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن پر بذریعہ کال یا ایس ایم ایس دینے کی درخواست بھی کی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button