Uncategorized

کراچی کے مختلف علاقوں سے 6 تکفیری دہشتگردوں سمیت 56 مجرم گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی پولیس اور رینجرز کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں،6 تکفیری دہشتگردوں سمیت 56 مجرموں کو گرفتار کر لیا،بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں ایک مرتبہ پھر تیزی آگئی ہے، رات بھر الفلاح سوسائٹی، جٹ لائن، طارق روڈ، پی آئی بی کالونی، لیاقت آباد، لیاری، پاک کالونی اور گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں مصدقہ اطلاعات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کے دوران 56 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، منشیات اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز حکام کے مطابق حراست میں لئے ملزمان میں ٹارگٹ کلر اور بھتہ خوروں کے علاوہ اشتہاری اور مفرور افراد بھی شامل ہیں۔ ان میں سے 8 ملزمان کا تعلق سیاسی اور 6 کا تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیموں سے ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button