آپریشن ضرب آہن، فائرنگ سے 6 پولیس اہلکار شہید، 6 زخمی، ڈاکوؤں نے 20 کو یرغمال بھی بنالیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کچے کے علاقے میں ڈاکووں کی ڈاکووں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارشہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ ڈاکووں نے 20 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنالیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بدنام زمانہ ڈکیت گروہ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن ضرب آہن جاری ہے جس میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ بدھ کی صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک جزیرہ نما علاقے میں 100 کے قریب ڈاکو موجود ہیں جس پر علی الصبح 2 کشتیوں میں پولیس کے جوان جزیرہ پر پہنچے۔ ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو باآسانی جزیرے پر آنے دیا جس کے بعد گھیر کر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے ایک ایس ایچ او سمیت 20 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنالیا ہے اور وائر لیس سیٹ قبضے میں لے کر پولیس کو پسپائی اختیار کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔