Uncategorized
ٹنڈوالہ یار میں کالعدم تنظیم اہل سنت و الجماعت کے 6 افراد زیر حراست
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ٹنڈو الہ یار حساس ادارو ں نے ٹنڈولہ یار میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 6 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹنڈ والہ یار کے علاقے پاک کالونی میں حساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کالعدم تنظیم اہل سنت و الجماعت نے پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں حساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی تصدیق کی گئی ہے۔