لاہور، پولیس اور حساس اداروں کی کاروائی میں 6 تکفیری دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )لاہور پولیس اورحساس اداروں نے دو موریہ پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مزید 6 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
زرائع کے مطابق لاہورمیں دو موریہ پل کے قریب پولیس اورحساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی، کارروائی کے نتیجے میں 6 تکفیری دہشت گرد گرفتار کیے گئے جنہیں مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم جگہ پرمنتقل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق حساس اداروں نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر لاہور پولیس کے ساتھ ملکر موریہ پل کےقریب مستعدی سے کاروائی کرتے ہوئے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکرِ جھنگوی کے 6 تکفیری دہشتگردوں کو اندرونِ پنجاب فرار کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کا تعلق ویسے تو دو الگ تکفیری دہشتگرد گروہوں سے ہے، لیکن گذشتہ کچھ عرصے سے دونوں تکفیری دہشتگرد گروہوں کے درمیان ہونے والےاختلافات کے بعد ان 6 دہشتگردوں نے ملکر ایک گروپ بنا لیا تھا کہ جو لاہور،سیالکوٹ،گجرانوالہ،گجرات،راولپنڈی اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں ہونے والی دہشتگردی ،اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی سینکڑوں کاروئیوں میں ملوث تھا۔ گلشنِ اقبال ٹائون میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پنجاب میں آپریشن کیئے جانے کے اعلان کے بعد یہ تکفیری دہشتگرد دو دو کی ٹولیوں میں جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں کی جانب فرار کی کوشش میں گرفتار کرلیئے گئے۔
واضح رہے کہ سانحہ لاہور کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری ہے جب کہ گزشتہ روزبھی آپریشن کے دوران 5 تکفیری دہشتگرد ہلاک اور 400 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے تھے