لاہور، سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں 6 تکفیری دہشتگرد واصلِ جہنم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سگیاں پل کےقریب سی ٹی ڈی اورپولیس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 6 تکفیری دہشت گرد جہنم روانہ جب کہ 4 تکفیری دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
زرائع کے مطابق لاہور میں سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی اور پولیس نے تکفیری دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جس پر وہاں موجود تکفیری دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے علاقے میں آپریشن شروع کردیا گیا، آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں سے مقابلے میں 6 تکفیری دہشت گرد جہنم روانہ ،جب کہ 4 تکفیری دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے تکفیری دہشت گردوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی استاداسلم گروپ سےتھا جو کہ دہشت گردوں کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھے جب کےمارے جانے والے تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اوردھماکاخیزموادبھی برآمد ہوا ہے