6 افراد کی سزائےموت کے خلاف بحرین میں مظاہرے
شیعت نیوز (منامہ)بحرین کی ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت کی فوجی عدالت نے بحرین کے 6 نوجوانوں کو سزائےموت سنائی ہے جس کے خلاف بحرین میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت ظالمانہ اور مجرمانہ اقدامات کے ذریعہ عوامی احتجاج کو کچل رہی ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی کے سائے میں بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی فوجی عدالت نے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کرکے بحرین کے 6 بےگناہ جوانوں عادل مبارک، محمد متعوی، سید فاضل سید عباس، سید علوی الموسوی ،سید مرتضی السندی اورحبیب الجمری کو موت کی سزا سنائی ہے بحرین کی فوجی عدالت نے ان افراد کی شہریت بھی سلب کرلی ہے۔
فوجی عدالت نے اسی کیس میں 7 دوسرے افراد کو سات سال قید اور شہریت سلب کرنے کی سزا سنائی ہے۔
بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کو انصاف اور انسانیت کا قتل قراردیتے ہوئے احتجاج شروع کردیا ہے بحرین کے مختلف شہرون میں مظاہرے جاری ہیں جنھیں کچلنے کے لئے بحرینی حکومت طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بحرینی عوام ملک میں جمہوریت کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں۔
بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کو انصاف اور انسانیت کا قتل قراردیتے ہوئے احتجاج شروع کردیا ہے بحرین کے مختلف شہرون میں مظاہرے جاری ہیں جنھیں کچلنے کے لئے بحرینی حکومت طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے۔