Uncategorized

مظفر گڑھ،سی ٹی ڈی کی کاروائی میں 6 تکفیری دہشت گرد واصلِ جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے قریب مونڈکا چوک کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کاروائی میں عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ کے 6 تکفیری دہشت گرد واصلِ جہنم ہو گئے۔

زرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے بتایا کہ مقابلے میں مارے جانے والےتمام تکفیری دہشت گرد ڈیرہ غازی خان میں آپریشن کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔اطلاعات کے مطابق آئی ایس آئی اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان جانے والی روڈ پر چیک پوائنٹ قائم کر رکھا تھا۔رات گئے پولیس کی ٹیم نے چیک پوائنٹ سے گزرنے والی ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو تلاشی کے لیے رکنے کا اشارہ کیا، لیکن ان میں سوار افراد نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی جس سے وہ گاڑی، جس میں بارودی مواد نصب تھا، دھماکے سے تباہ ہوگئی۔ مارے جانے والے تکفیری دہشت گردوں میں عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ کا دہشتگرد کمانڈر یاسر پنجابی اور اس کے 5 دیگر تکفیری دہشتگرد ساتھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تکفیری دہشتگرد یاسر پنجابی پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے بھی مقرر تھی، اس نے گجرانوالہ میں 8 دھماکے کیے تھے۔اس کے علاوہ وہ پنجاب دیگر شہروں میں غیرمسلموں کی عبادتگاہوں اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی مطلوب تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button