بحرینی فوجی عدالت نے اس واقعہ پر جو ہوا ہی نہیں 6 ملزمان کو سزائے موت سنا ڈالی
آج 21فروری201 ان چھ افراد کو اس جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے جو وقوع پذیر ہوا نہیں۔ فوجی عدالت کے اس فیصلہ نے بحرینی عدالتوں کے نظام انصاف کے پس پردہ جاری سیاسی انتقام کے کھیل کو بے نقاب کرنے کے لئے کافی ہے، بحرین کے سارے نظام انصاف کو مشکوک بنانے کے لئے کافی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق فوجی عدالت نے 6بحرینی شہریوں کو جن الزامات کی پاداش میں موت کی سزائے سنائی ہے وہ واقعہ سرے سے ہوا ہی نہیں۔ حالانکہ ملزمان نے اس واقعے کے حوالے سے کسی قسم کے اپنے ارادے سے بھی عدالت کے روبروانکار کیا تھا ۔
بحرینی سیکورٹی فورسز نے بے پناہ تشدد کے ذریعے حاصل کردہ من پسند اعترافی بیان کی بنا پر ناکردہ گناہ میں انہیں سزائے موت دلوانے کو بڑی کامیابی سمجھ رہے ہیں۔جو کہ دراصل انصاف کہ منہ پر طمانچہ ہے
جن 6افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے ان میں علوی حسین، محمد المغتوی، فاضل علوی، مبارک عادل، مرتضی مجید۔ حبیب الجمری شامل ہیں۔