Uncategorized

راولپنڈی: کومبنگ آپریشن کے دوران 2 اہم کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشنز کے دوران 2 اہم کمانڈروں سمیت 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی کے علاقوں کلر سیداں اور گجر خان سے گرفتار کیے گئے مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور ریموٹ کنٹرول بم بھی برآمد کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کومبنگ آپریشنز پورے ملک میں جاری ہیں، جن کا مقصد دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرکے چھپے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کوئٹہ خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی سے متعلق ایک اہم اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیکیورٹی ایجنسیوں کو ملک بھر میں اسپیشل کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔ 8 اگست کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بار کونسل کے صدر بلال انور کاسی کے قتل کے بعدسول ہسپتال کے گیٹ پر ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد وکلاء کی تھی جبکہ صحافی برادری بھی اس کی زد میں آئی اور نجی نیوز چینلز آج ٹی وی اور ڈان نیوز کے کیمرہ مین حملے میں ہلاک ہوگئے۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد صوبائی دارالحکومت میں کومبنگ آپریشن کا آغاز ہوچکا ہے اور سول ہسپتال خودکش حملے میں ملوث تقریباً 20 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button