بلوچستان: سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں حملہ، 6 اہلکارجاں بحق
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں 6 لیویز اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں لیویز کا ایک رسالدار میجر زخمی بھی ہوا، جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مکران ڈویژن کے کمشنر بشیر بنگلزئی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے گوادر کی تحصیل کلودان میں لیویز کے قافلے پر حملہ کیا۔ لیویز کا قافلہ گوادر کی تحصیل جیوانی سے ایک زمین کے تنازع کو حل کرکے واپس آرہا تھا کہ مسلح دہشت گردوں نے ان حملہ پر کردیا۔ ملزمان حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
کمشنر کا کہنا تھا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے لیویز پارٹی کے سربراہ نائب تحصیلدار نعیم گچکی کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے، جبکہ دیگر اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز کے مزید دستے جائے وقوعہ کی جانب بھیج دیئے گئے تاکہ حملے میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
مذکورہ حملے کے بعد ضلع گوادر کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ بلوچستان میں متعدد کالعدم تکفیری دہشتگرد گروپ اور علیحدگی پسند بلوچ تنظیمیں فورسز کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مصروف ہیں، ان کارروائیوں میں سیکڑوں لیویز اور پولیس اہلکارجاں بحاق ہوچکے ہیں۔ صوبے کی انتظامیہ نے ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف آپریشنز اور کارروائیوں کا آغاز کررکھا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں کی کی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔