پاکستانی شیعہ خبریں

نوشکی،سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، القاعدہ کمانڈر سمیت 6 تکفیری ’دہشت گرد‘گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاک ۔ افغان سرحد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے عالمی تکفیری دہشت گرد گروہ القاعدہ کے اہم کمانڈر سمیت 6 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

زرائع کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اراکین کو صوبے میں امن و امان کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر سیکیورٹی اداروں نے پاک ۔ افغان سرحد کے قریب کارروائی کی۔سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ کے اہم کمانڈر سمیت 6 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار تکفیری دہشتگردوںکے قبضے سے جہادی لٹریچر، لیپ ٹاپس اور بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشتگرد وںافغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی اور وہ علاقے میں دیگر تکفیری دہشت گردوں کی بھرتی کر رہے تھے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں پراکسی وار جاری ہے اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں غیر ملکی ایجنسیوں کا اہم کردار ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک افسر نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا کہ گرفتار کیے گئے تمام تکفیری دہشتگردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار تکفیری دہشت گرد عالمی سفاک دہشتگرد گروہ’داعش‘ کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرکے شام بھیجنے کا بھی کام کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ پاک ۔ افغان سرحد کے قریب پہلے بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں متعدد تکفیری دہشت گردوں کو جہنم واصل اور کئی کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔گرفتار ہونے والے تکفیری دہشت گردوں میں سے بیشتر کا تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکرِ جھنگوی سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button