Uncategorized

یوم عاشور پر 6 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، سی پی او راولپنڈی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر 6 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، محرم الحرام میں 10 کمپنیاں آرمی اور 10 رینجرز طلب کی ہیں، محرم الحرام میں 35 شیعہ علما کے راولپنڈی داخلے پر پابندی عائد ہو گی، یوم عاشور پر موبائل سروس بند کرنے کے لئے سفارش کی جائے گی۔

زرائع کے مطابق سی پی او آفس میں محرم الحرام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی کا کہنا تھا کہ ضلع کے داخلی اور اہم مقامات پر مزید چیکنگ پوائنٹس بنا دیئے ہیں، محرم جلوسوں کے روٹس کی چیکنگ کی جا چکی ہے، ماتمی جلوسوں اور سنگتوں کے انچارج سے بروقت جلوس ختم کرنے کی یقین دہانی لی ہے، سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے کہا کہ محرم کے آغاز سے ہی نفرت، دھمکی آمیز اور جعلی خطوط کا سلسلہ پروپیگنڈا کے طور پر شروع ہو جاتا ہے، سوشل میڈیا کو محرم الحرام میں فرقہ واریت پھیلانے کے کئے استعمال کیا جا سکتا ہے، جو عناصر براہ راست نقصان نہیں پہنچا سکتے وہ افواہوں کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران 161 سخت پوائنٹس ہیں، محرم الحرام میں 360 جلوس اور 1760 مجالس ہیں، یوم عاشور پر 6 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، محرم الحرام میں 10 کمپنیاں آرمی اور 10 کمپنیاں رینجرز طلب کی ہیں، سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ یوم عاشور پر مدرسہ دارالعلوم تعلیم القرآن کو خالی کرایا جائے گا، محرم الحرام میں 35 شیعہ علما کے راولپنڈی داخلے پر پابندی عائد ہو گی، یوم عاشور پر موبائل سروس بند کرنے کے لئے سفارش کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button