اسرائیلی فوج کے خلاف حزب اللہ کی 6 کارروائیاں، صیہونی چوکیاں اُڑا دیں
شیعہ نیوز: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں 6 کارروائیاں انجام دی ہیں۔
ملت فلسطین کی حمایت میں اپنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں غاصب فوج کے خلاف 6 کارروائیاں انجام دی ہیں۔
قدس کی غاصب حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے ڈرون طیاروں کی پرواز کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کا غزہ سے لاکھوں ڈالرز اور قیمتی سامان لوٹنے کا انکشاف
حزب الله نے دوقیف کے علاقے میں دشمن کے جاسوس اڈے کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ حدب یارون اور المرج میں بھی اسرائیلی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
آج دوپہر اڑھائی بجے خربہ ماعر میں صیہونی ٹینکوں اور توپ خانوں کو نشانہ بنایا۔ ایک گھنٹے قبل ایک بیان کے ذریعے حزب الله نے خبر دی کہ استقامت کاروں نے رامیہ، زرعیت اور برکہ ریشا میں صیہونی فوجیوں کی ٹولیوں پر حملہ کر دیا۔
مقاومت اسلامی لبنان نے آج سہ پہر شبعا فارمز میں "رویسہ القرن” میں صیہونی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب غاصب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے حیفا کے آسمان میں لبنان سے آنے والے مشکوک ڈرون سے مقابلے کے لیے فضائی دفاعی کارروائی کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے غزہ کے مظلوم عوام اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں 6 کارروائیاں انجام دینے کی خبر دی ہے وہیں غاصب صیہونی حکومت نے بھی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کی طرف سو میزائل داغے جانے اور دس ڈرون طیارے چھوڑے جانے کی اطلاع دی ہے۔
مزاحمتی فورسز نے ہونین بیس میں دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور دوپہر کے بعد میتات بیس کے اطراف میں بھی دشمن کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے لبنان کے مقبوضہ گاؤں نبی یوشع کے راموت نفتالی فوجی اڈے پر بھی حملہ کرکے غاصب حکومت کی ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔