
اسرائیلی فوج کے 6 اڈے لبنانی مزاحمت حزب اللہ کے حملوں کی زد میں
شیعہ نیوز: لبنان کی اسلامی مزاحمت تحریک حزب اللہ نے بروز منگل صیہونی حکومت کے 6 فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
سماء نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمت تحریک کی 91ویں ڈویژن نے صہیونی فوج کے برانیت بیرک کے ہیڈ کوارٹر پر حملوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے سید رضی موسوی کو شہید کرکے ایک اسٹریٹجک غلطی کی ہے، جنرل باقری
اسلامی مزاحمت تحریک نے الراھب میں صیہونی فوج کے اجتماع کو بھی نشانہ بنایا جسمیں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
صہیونی سائٹ Hadshut-Bazman نے اعتراف کیا ہے کہ شمالی فلسطین میں ٹینک شکن میزائلوں سے 8 صیہونی فوجی زخمی ہوئے اور ان میں سے 3 کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے منگل کی صبح سے صیہونی حکومت کے 6 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔