اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

6 جولائی آمریت کے مقابلے میں ملت تشیع کی فتح کا دن ہے

شیعہ قوم نے یہ ثابت کیا کہ اگر وہ اپنے اصولی موقف پر ڈٹ جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاہے کہ6 جولائی آمریت کے مقابلے میں ملت تشیع کی فتح کا دن ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ6 جولائی ملت تشیع کے اس عزم و حوصلے کی یاد دلاتا ہے جب کربلا کے فکری پیروکار آمرانہ جبر سے بے نیاز ہو کر اپنے حقوق کے لیے میدان عمل میں آ کھڑے ہوئے۔

انہوں نےکہا کہ مفتی جعفر جیسے نڈر رہنما کی قیادت میں ملت تشیع کا بھرپور اجتماع اور وحدت و اخوت کا شاندار اظہار ان قوتوں کے لیے شکست ثابت ہوا جو حسینی پیروکاروں کو منتشر دیکھنا چاہتے تھے۔شیعہ قوم نے یہ ثابت کیا کہ اگر وہ اپنے اصولی موقف پر ڈٹ جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔

یہ خبر بھی پڑھیں 6 جولائی عادلانہ نظام کے قیام اور عوامی و بنیادی حقوق کی پاسداری کا دن ہے

انہوں نے کہا کہ6 جولائی آمریت کے مقابلے میں ملت تشیع کی فتح کا دن ہے۔دشمن کو سب سے زیادہ خطرہ شیعہ اتحاد سے ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہمیں معمولی اختلافات میں الجھا کر ایک دوسرے سے دور کیا جا رہا ہے۔اگر ملت تشیع کا ہر فرد اس حقیقت کا درک کرتے ہوئے دانشمندی کا مظاہرہ کرے تو پھر کسی کو جرات نہیں ہو گی کہ وہ ہمیں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کرنے کی کوشش کرے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہمیں آج کے دن تجدید عہد کرنا ہو گا کہ قوم کی ترقی و حفاظتِ کے لیے اتحاد کے ہتھیار کو اپنی قوت بنائیں گے اور معمولی اختلافات پر الجھنے کی بجائے عزاداری امام حسین علیہ السلام اور ولایت علی ابن ابی طالب علیہ السلام پر متحد رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button