پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

چھ سال سے لاپتہ شیعہ نوجوان  کے والد ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال منتقل

چھ سال سے لاپتہ شیعہ عزادار سید علی حیدر رضوی کے والد سید علمدار رضوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل ۔

سید علی حیدر رضوی کے والد اپنے بیٹے کی رہائی کیلیے در در کی ٹھوکریں کھاتے رہےتاہم وہ اب تک اپنے نور نظر کی رہائی کی راہ تک رہے ہیں۔

آج صبح لاپتہ عزادار ید علی حیدر رضوی کے والد سید علمدار حسین رضوی ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال میں داخل کردیے گئے ہیں۔

لاپتہ عزداروں کے اہل خانہ کی جانب سے آرمی چیف، وزیر اعظم اور چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ ان کے پیاروں کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے، آخر ان عزاداروں نے ایسا کونسا جرم کی ہے کہ ان کے والدین کی نگاہوں سے انہیں دور رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی لاپتہ عزاداروں کے والدین اپنے پیاروں کے انتظار میں ہسپتالوں میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ کچھ والدین اپنے نور نظر کو دیکھنے کی حسرت لیے اس دنیا سے جاچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button