اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

6 ستمبر یوم دفاع ملی جوش و جذبے اور شہدائے وطن سے عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش وجذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت وعقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں یوم دفاع ملی جوش و جذبےسےآج منایاجارہا ہے، 1965میں پاک فوج نے دشمن کی تمام ترچالوں کوناکام بنایا، بزدل دشمنوں کوارض پاک کی طرف میلی آنکھ سےدیکھنےپرسبق سکھایا۔

یہ اُن شہداء کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں جنہوں نے 1965ء اور دیگر جنگوں میں آزادی کے چراغ کو روشن رکھنے کیلئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔

یوم دفاع کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں اور شہداء کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اس قوم کے حقیقی ہیرو ہیں. راجہ ناصر عباس جعفری‎‎

51 سال قبل 6 ستمبر 1965 کو دشمن کی جارحیت کے جواب میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی تھی، بری ، بحری، فضائی اور جہاں مسلمان فوجیوں نے دفاع وطن میں تن من دھن کی بازی لگائی وہیں پاکستان میں بسنے والی اقلیت بھی دشمن کے دانت کھٹے کرنے میں پیش پیش رہی۔

پاک فضائیہ نے 6 ستمبرکو بھارت کے فضائی اڈوں پٹھان کوٹ، آدم پور اور ہلواڑہ پر بھر پور انداز میں حملے کیے۔ پٹھان کوٹ میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 10 طیارے تباہ کیے اور متعدد کو نقصان پہنچایا۔

1965ء کی 17 روزہ جنگ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 35 طیاروں کو فضا اور 43 کو زمین پر تباہ کیا جبکہ 32 بھارتی طیاروں کو طیارہ شکن گنوں نے نشانہ بنایا۔ اس طرح مجمو عی طورپر بھارت کے 110 طیارے تباہ ہو ئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button