پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

6 شیعہ عزادارجوانوں کو بے بنیاد مقدمہ میں سزا سنا دی

شیعہ نیوز: ریاستی اداروں انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے 6 شیعہ عزادارجوانوں کو بے بنیاد مقدمہ میں سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے چھ شیعہ جوانوں کیخلاف کالعدم جماعت سے تعلق کا الزام لگا کر کالعدم جماعت کیلئے چندہ جمع کرنے اور پمفلٹس تقسیم کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ تمام جوانوں کو لاہور سمیت مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا اور سرگودھا میں ایف آئی آر رجسٹرڈ کروائی گئی تھی۔

گرفتار ہونیوالے نوجوانوں میں زاہد عباس، توقیر، وجاہت، محبت حسین، تقی شیرازی و دیگر شامل تھے۔ انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا کے جج خاور رشید نے آج شام پانچ بجے فیصلہ سنایا اور چھ کے چھ جوانوں کو پانچ پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔شیعہ جوانوں کی طرف سے عارف نذیر ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔ عارف نذیر ایڈووکیٹ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں ملزمان کیخلاف کوئی شہادت نہیں، سی ٹی ڈی کوئی ثبوت بھی پیش کرنے سے قاصر رہی، اس کے باوجود انسداد دہشت گردی عدالت نے فرضی کیس میں نوجوانوں کو سزا سنا دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلے سے مطمئن نہیں، ہم اس فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ بغیر ثبوت و شہادت سزا سنائی گئی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button