دنیا

60 فیصد صیہونی غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کے مخالف

شیعہ نیوز: مقبوضہ علاقوں میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق 60 فیصد صیہونیوں نے قابض اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے قیدیوں کے تبادلے، غزہ میں جنگ بندی کو ناکام بنانے میں جنگ دوربارہ شروع کرنے کی کوششوں کی مخالفت کی ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایک ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق، 60 فیصد افراد نے کہا کہ وہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کی حمایت نہیں کرتے جبکہ 25 فیصد نے کہا کہ وہ فوری طور پر جنگ شروع کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے کی حمایت نہیں کرتے، برطانیہ

اس سروے کے نتائج اس وقت جاری کیے گئے جب اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ہفتے کی شام ایک بیان میں اعلان کیا کہ معاہدے کے نئے مرحلے کے تحت فلسطینی قیدیوں کو اس وقت تک رہا نہیں کیا جائے گا جب تک اس بات کی ضمانت نہیں دی جاتی کہ اسرائیلی قیدیوں کو "اشتعال انگیز تقریبات” منعقد کیے بغیر رہا کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا دعویٰ ہے کہ حماس نے "اشتعال انگیز تقریبات کا انعقاد اور اسرائیلی قیدیوں کو پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button