600 دہشت گردوں نے خود کو شام کی فوج کے حوالے کردیا
چھے سو دہشتگرد عناصر اور جنگجوؤں نے خود کو شام کی فوج کے حوالے کردیا۔
شام سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق، ان مسلح عناصر نے بشار اسد کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے بعد اپنے ہتھیار ڈال دئے۔ ان عناصر نے دمشق کے مغربی مضافات میں خود کو فوج کے حوالے کیا ہے۔
واضح رہے کہ فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایک ہزار سات سو دس دہشت گرد عناصر معظمیہ کالونی سے شام کے ادلب صوبے منتقل کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر خوراک، علاج اور ضروری وسائل کے سات ہزار پیکج، معظمیہ کالونی کی بلدیہ کے حوالے کئے جا چکے ہیں تا کہ اس علاقے کے چالیس ہزار باشندوں کے مابین تقسیم کئے جائیں۔
ادھر شام میں روس کے نمائندے نے زور دیکر کہا ہے کہ روس اور شام کی فضائیہ نے گذشتہ ہفتے کے دوران جنگ بندی پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا ہے اور دہشت گرد عناصر کو شام کے کسی بھی علاقے میں نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔