مشرق وسطی

مسجد الاقصی میں 60 ہزار فلسطینیوں کی نماز جمعہ میں شرکت

شیعہ نیوز:بیت المقدس کے ادارہ اسلامی اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی جانب سے سخت سیکورٹی تدابیر کے باوجود مسجد الاقصی میں جمعے کی نماز میں آج ساٹھ ہزار فلسطینیوں نے شرکت کی ۔ بیت المقدس میں نماز جمعہ میں اتنی وسیع پیمانے پر شرکت، ایسی حالت میں کی گئی کہ صیہونی حکومت نے سخت سیکورٹی تدابیر اختیار کیں اور صیہونی فوجی فلسطینیوں کو بیت المقدس جانے سے روک رہے تھے جبکہ فلسطینیوں نے صبح سے ہی مسجد الاقصی پہنچنا شروع کر دیا تھا۔

مسجد الاقصی میں ادا کی جانے والی نماز جمعہ میں فلسطینیوں کی شرکت میں ایسی حالت میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ یونسکو نے اکتوبر دو ہزار سترہ میں اعلان کیا تھا کہ مسجد الاقصی مسلمانوں سے متعلق ہے اور یہودیوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

دریں اثنا صیہونی فوجیوں نے باب حطہ کے قریب ایک فلسطینی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے گرفتار کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button