
چوبیس گھنٹے میں غزہ میں 61 شہید، شہدائے غزہ کی تعداد 50 ہزار 82 ہوگئی
شیعہ نیوز: غزہ میں مزید 61 عام شہریوں کی شہادت کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار 82 ہوگئی۔
الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 61 عام شہری شہید اور 134 زخمی ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق 18 مارچ 2025 سے غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی نئی لہر میں 730 فلسطینی شہید اور 1 ہزار 367 زخمی ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی سینیٹر کا نیتن یاہو کی جنگی مشین کٰی فوجی امدادی روکنے کا مطالبہ
شہید اور زخمی ہونے والوں کی نئی تعداد کو ملاکر 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار 82 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 408 ہوچکی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت نے آج صبح سے غزہ کے علاقے خان یونس پر پندرہ سے زائد فضائی حملے کرچکی ہے ۔
غاصب صیہونی حکومت کی بمباری میں مرکزی غزہ کے النصیرات کیمپ میں بھی متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے خان یونس کے مختلف علاقوں میں پانچ غیر فوجی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 6 عام شہری زخمی ہوگئے۔