Uncategorized

قوم آئین کی دفعہ 62، 63 کیخلاف حکمرانوں کے ناپاک عزائم تسلیم نہیں کریگی، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وحدت ہاؤس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے اجلاس کی خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ نااہل نواز شریف کی جانب سے اپنے چھوٹے سگے بھائی شہباز شریف کو پارٹی صدارت کیلئے نامزد کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ یہاں میرٹ پامال ہو چکی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قوم آئین کی دفعہ 62، 63 کے خلاف حکمرانوں کے ناپاک عزائم کو تسلیم نہیں کرے گی، چور اور قاتل حکمران ٹولہ آئین کی دفعات میں تبدیلی کے ذریعے کرپشن اور لاقانونیت کا دروازہ کھولنا چاہتے ہیں، آئین کی دفعات میں تبدیلی کے ذریعہ صاق و امین کی صفات کا حذف کرنا ناقابل قبول ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے اجلاس کی خطاب کرتے ہوئے کہا۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ عوامی مسائل اور مشکلات سے بے خبر اور بے درد حکمرانوں نے آج تک دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تو ملکی قانون میں کوئی بہتری نہیں کی، انہیں بے روزگاری کے خاتمے کی بھی کوئی فکر نہیں، انہیں فکر اس بات کی ہے کہ نااہلی کے باوجود کیسے وزیراعظم بنا جا سکتا ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ارباب اقتدار کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ یہاں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل نواز شریف کی جانب سے اپنے چھوٹے سگے بھائی شہباز شریف کو پارٹی صدارت کیلئے نامزد کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ یہاں میرٹ پامال ہو چکی ہے، جب منصب اور عہدے صلاحیت کی بجائے رشتہ داریوں پر ملنے لگیں تو یہ معاشرتی زوال کا سبب ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم نواز شریف سے سوال پوچھتی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مبینہ مجرم نواز کے سگے بھائی شہباز کے علاوہ نواز لیگ میں پارٹی صدارت اور وزارت عظمیٰ کا اہل کوئی امیدوار موجود نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button