پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل،سپریم کورٹ کا دہشتگردی میں ملوث 68 خطرناک تکفیری دہشت گردوں کی رہائی روکنے کا حکم

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبع رساں ادارہ )سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں سے دہشت گردی کے الزام میں سزا پانے والے 68 خطرناک تکفیری دہشت گردوں کو رہا کرنے کے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد روک دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے دہشت گردی کے الزام میں فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 68 ملزمان کی سزا کالعدم قرار دیکر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عظمٰی میں سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، ملزمان دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں لہٰذا فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزاؤں کو بحال کیا جائے۔ اٹارنی جنرل کی استدعا پر سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد روکتے ہوئے ملزمان کی رہائی روک دی ہے اور جیل سپرنٹنڈنٹس کو ملزمان کو رہا نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button