پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر 68 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نمائش چورنگی بالمقابل مزار قائد پر مرکزی کیمپ لگایا گیا جہاں یوم آزادی شہدائے پاکستان کے نام سے شمع روشن کی گئی اور 68 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر جس میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں سے نکالی جانے والی ریلیوں میں موجود کارکنان سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ بہت بڑی تعداد بھی عوام بھی شریک تھی۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی، کراچی کے سیکریٹری جنرل ذکی حسن ہاشمی، پاکستان عوامی تحریک کے ڈاکٹر قیصر قادری، آل پاکستان سنی تحریک کے مطلوب اعوان، علامہ علی انور جعفری، علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش، علامہ مبشر حسن، ڈاکٹر مدثر حسین، آصف صفوی، میثم عابدی، ناصر الحسینی، رضوان پنجوانی، کاظم راجیہ، روح اللہ الحسینی، احسن عباس، زین رضوی بھی اس موقع پر موجود تھے، جشن آزادی کی خوشی میں ملی نغموں کی گونج پر مرکزی کیمپ نمائش چورنگی پر شاندار آتش بازی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button