پاکستانی شیعہ خبریں

چمن میں بم دھماکہ، ایف سی اہلکار سمیت 7 افراد زخمی

شیعہ نیوز(چمن) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کی بین الاقوامی شاہراہ مال روڈ پر واقع دبئی اسلامی بینک کے سامنے منگل کی شام، چھ بجے کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے ایک موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔ جس کے پھٹنے سے ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار سمیت 7 عام راہگیر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایف سی اہلکار صوبیدار محمد داؤد جبکہ عام راہ گیر بھی شامل تھے۔ زخمی ایف سی اہلکار کو ایف سی کینٹ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ دیگر زخمیوں کو سول ہسپتال چمن لایا گیا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے زخمیوں کی ابتدائی طبی امداد شروع کی۔ ایف سی اہلکار محمد داؤد اور راہگیر بسم اللہ کی حالت تشویشناک تھی۔ مال روڈ چمن شہر کی انتہائی مصروف ترین شاہراہ ہے۔ دھماکے میں تین گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ جس میں ایف سی کی ایک گاڑی بھی شامل تھی جبکہ متعدد قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر پاک افغان بارڈر پر ہر قسم آمدورفت بند کردی۔ مال روڈ چمن پاک افغان بارڈر باب دوستی سے تقریبا 4 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button