پاکستانی شیعہ خبریں

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے باعث 7 لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور

شیعہ نیوز (پشاور) خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال اور دہشت گردی کے باعث سات لاکھ سے زائد افراد پنجاب منتقل ہو چکے ہیں۔ منتقل ہونے والوں میں بااثر سیاسی شخصیات، کاروباری طبقہ وغیرہ شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا سے مجموعی طور پر 80 ہزار سے زائد افراد اپنی فیملی سمیت یا اکیلے بیرون ممالک منتقل ہو چکے ہیں۔ یا سیاسی پناہ بیرون ممالک میں حاصل کر چکے ہیں۔ منتقل ہونے والے افراد نے پنجاب کے علاوہ اسلام آباد میں اپنا کاروبار بھی شروع کیا ہے اور پشاور سمیت صوبے بھر میں اپنا کاروبار مکمل طور پر بند کردیا ہے۔ جس کے باعث صوبے میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ کے بعد اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں نقل مکانی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ چترال کی کیلاش ویلی سے بھی بعض افراد کی نقل مکانی شروع ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button