پاکستانی شیعہ خبریں

رحمن ملک کو صرف 7 دن کی مہلت دی ہے، اگر مطالبات پر عمل در آمد نہ ہوا تو شدید احتجاج شروع کر دیں گے ۔

press-gilgit-kohistan-sanihaسانحہ کوہستان کے بعد علاقے گلگت اور بلتستان میں سخت احتجاج شروع ہو گیا اور پورے علاقے میں لاکھوں مومنین سڑکوں پر نکل آئے ۔اعلان کیا گیا کہ جب تک ٥ رکنی چارٹر آف ڈیمانڈ کو تسلیم نہیں کیا جاتا شہدا کی نماز جنازہ ادا نہیں کی جائے گی۔جس کے بعد گلگت شہر کی مرکزی سڑکوں پر لاکھوں مومنین نے دھرنا دیا ۔

اس کے بعد فورا وزیر اعظم اور صدر کی جانب سے رحمن ملک (وزیر داخلہ) کو مذاکرات کیلئے گلگت روانہ کردیا۔رحمن ملک نے گلگت میں انجمن امامیہ کے وفد سے ملاقات اور مذاکرات کئے ،اس وفد کی سربراہی شیعہ علماء کونسل گلگت و بلتستان کے صدر شیخ میرزا علی کر رہے تھے ۔
مذاکرات میں رحمن ملک نے تمام مطالبات منظور کر لئے جس کے بعد میڈیا سے پریس کانفرنس رکھی گئی۔ جس میں شیخ میرزا علی نے کہا کہ ہم نے متفقہ طور پر رحمن ملک کو ٧ دن کیلئے مہلت دی ہے جس میں ان کو چاہئے کہ تمام مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ہم نے رحمن ملک کو واضح کر دیا ہے کہ اگر ٧ دن میں مطالبات پر عمل نہیں ہو تا تو ہم سخت اور تاریخی احتجاج شروع کر دیں گے۔
اس کے بعد رحمن ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سانحہ کوہستان گلگت کیلئے نہیں بلکہ پورے ملک کے سالمیت کا مسأ لہ ہے ،پورا ملک اس واقعے سے غم زدہ ہے ۔ جو وفد کی جانب سے مطالبات پیش کئے گئے ہیں ایک ہفتے تک حل کئے جائیں گے اور حملہ آورں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button