Uncategorized

فوجی عدالت نے 7 تکفیری دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالت نے7دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی تھی۔ ان میں سے 6 دہشت گرد سانحہ آرمی پبلک اسکول جبکہ ایک سانحہ صفورا کراچی میں ملوث تھا۔ 8ویں دہشت گرد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ حضرت علی، مجیب الرحمان، قتیل یحییٰ، کفایت اللہ اور دیگر کو سانحہ آرمی پبلک اسکول جبکہ محمد عرفان عرف علی عرف عباس کو سانحہ صفورا کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔ عمر کی کی سزا پانے والا شخص سہولت کار ہے۔ اس سے قبل فوجی عدالت کی طرف سے کئے جانے والے فیصلے کو سپریم کورٹ نے روک دیا تھا جبکہ اس کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی کی جاسکتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ دونوں مقامات پر یہ دہشت گرد اپیل کرسکیں گے۔ ابھی تک آئی ایس پی آر کی طرف سے ٹائم فریم نہیں بتایا گیا کہ فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف کب تک اپیل کی جاسکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button