کراچی کے مختلف علاقوں میں مقابلے، 7 دہشت گرد ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں اور مقابلے کے دوران 7دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق نیو کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ قصبہ کالونی میں رینجرز سے مقابلے میں ایک دہشت مارا گیا، ہلاک دہشت گرد رینجرز کے سپاہی کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ کراچی میں کئی دھماکوں میں بھی ملوث تھا۔ موچکو اور ڈاکس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا، اسی دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں لیاری گینگ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد رشید ولد خلیل، واحد داد، نادر جھینگوں ہلاک ہو گئے۔ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس سے مقابلے میں ایک ملزم عباس ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔