7 ذی الحجہ یوم شہادت امام باقر علیہ سلام، ملک بھر میں عزاداری و مجالس کا اہتمام
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ۷ ذی الحجہ یوم شہادت باقر العلوم حضرت امام محمد بن علی ابن الحسین علیہ سلام عقدت و احترام سے منایا جارہا ہے، اس موقع پر کراچی سمیت ملک بھر میں مجالس و عزاداری کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں علماءکرام امام محمد باقر علیہ سلام کی سیر ت طیبہ اور آپکی دور امامت کی زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔
امام محمد باقر علیہ سلام امامت کا پانچواں چراغ ہیں، آپ امام علی ابن الحسین علیہ سلام کے بیٹے اور امام حسین علیہ سلام کے پوتے ہیں، آپ کا لقب باقر العلوم ہے، آپکو یہ لقب اس لیے دیا گیا کہ آپ علیہ سلام نے اپنے دور امامت میںعلوم آل محمد علیہ سلام کو ترویج دیا جسکی بنیاد پر امام صادق علیہ سلام نے عالم اسلام کی سب سے بڑی یونیورسٹی قائم کی جہاں سے ہزاروں طالبانِ علم نے فیض حاصل کیا، جبکہ آج نجف و قم کے علمی مراکز امام علیہ سلام کی کاوششوں کا نتجہ ہیں۔
امام محمد باقر علیہ سلام کربلا میں موجود تھے اس وقت آپکی عمر ۵ سال تھی آپ واقعہ کربلا کے عینی شاید بھی ہیں۔
کربلا کے سانحہ کے بعد شیعہ حید ر کرار پر اموی خلفاءنے زندگی تنگ کردی تھی اور امامت کے گرد گھیرا تنگ کردیا تھا لہذا امام علیہ سلام نے حکمت عملی کے تحت دانشگاہ قائم کی جہاں سے علوم آل محمد علیہ سلام کو آپ نے عام کرنا شروع کردیا، اموی خلفاءاس بات سے خوف ذدہ تھے کہ اگر اسی طرح علوم آل محمد کی ترویج جاری رہی تو انکی نام نہاد خلافت خطر ے میںپڑ جائے گی لہذا دشمنِ اہلیبت اموی خلیفہ ہشام بن عبدلمالک لعین نے ۷ ذی الحجہ کو زہر دیدکر آپ علیہ سلام کو شہید کردیا۔