Uncategorized

شیخوپورہ ، سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 7 تکفیری دہشتگرد واصل جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیخوپورہ کے علاقے شرقپور روڈ پر واقع مکان میں تکفیری دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا جس پر مکان میں موجود دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی اور دستی بموں سے بھی حملے کیے گئے۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نےایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد شیخوپورہ کے علاقے شرقپور روڈ پر واقع ایک مکان پرچھاپا مارا تو وہاں موجود تکفیری دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ اور دسی بموں سے حملہ کردیا۔اسی دوران پولیس کی جوابی کاروائی میں 3 تکفیری دہشت گرد مارے گئے جب کہ اس دوران 4 دہشت گردوں نے 2 موٹرسائیکلوں پر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ان کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تکفیری دہشت گردوں کا 12 رکنی گروہ مکان میں پناہ لیے ہوئے تھا جن کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جب کہ اس دوران تکفیری دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ 2 گھنٹے تک جاری رہا تاہم دہشت گردوں کے 5 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی سے ہے جو لاہور اور شیخوپورہ میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جن میں سیکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل، دھماکا خیز مواد، رائفلیں اور کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی ہے جب کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے اور مزیدنفری طلب کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button