7 اگست کو جنوبی پنجاب سے ہزاروں افراد اسلام آباد کا رخ کرینگے، عدیل عباس
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنماء سید عدیل عباس زیدی نے کہا ہے کہ 7 اگست کو انشاء اللہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
زرائع کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید عدیل عباس کا کہنا تھا کہ 7 اگست کو شہید بزرگوار علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے جنوبی پنجاب میں عوام رابطہ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، اس سلسلے میں کمیٹیاں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں، جنہوں نے اپنا کام شروع کر رکھا ہے، 7 اگست ملت کی سربلندی کا دن ہوگا، اور انشاء اللہ تعالیٰ اس عظیم الشان اجتماع کے بعد حکومت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کی اس بیداری کی تحریک کو اپنی کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا، 7 اگست کا اجتماع ملکی تاریخ میں ملت تشیع کو تاریخی کامیابی کی جانب لیجانے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔