پاکستانی شیعہ خبریں
تربت :سیکورٹی فورسز کی کارروائی، کلعدم تنظیم کے 7 دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) تربت کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق تربت شہر اور نواحی علاقے تمپ میں ایف سی اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا ہے۔ کارروائی کے دوران مذکورہ علاقوں میں کالعدم تنظیم کے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔