پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور ، کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر بم حملہ، 7 اہلکار زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ورسک روڈ کے علاقے دارمنگی میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے سفاک دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پر بم حملے کے نتیجے میں ریپڈ رسپانس فورس کے 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔

زرائع کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ کے علاقے دارمنگی میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں نے پولیس موبائل ہر اس وقت بم حملہ کیا کہ جب پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچادیا گیا۔ واقعے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اورپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دھماکے کے مقام پر ایک اور بم کی موجودگی پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے وارسک روڈ کو ہر قسم کی آمد و رفت بند کرکے تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں نے بم کو سڑک پر اسپیڈ بریکر میں چھپایا تھا اور جیسے ہی پولیس موبائل وہاں پہنچی دہشتگردوں نے وہاں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑادیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button