مشرق وسطی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 اسرائیلی ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیل میں پر تشدد واقعات میں اضافہ ہونے پر صیہونی حکام اور عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔
ہلاک ہونے کی وجہ گھریلو اختلافات اور انتقامی کارروائیاں بتائی گئی ہیں۔
مقبوضہ علاقوں میں پر تشدد اور قتل و غارتگری کے واقعات میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے جس پر صیہونی حکومت کی پولیس کمانڈر «یورام صوفر» نے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔