پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

7مارچ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو بچھڑے 28 برس بیت گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ، سرزمین پاکستان پر نہضت اسلامی کی بنیاد رکھنے والے اس عظیم شہید کو ہم سے بچھڑے آج 28 برس بیت گئے۔پاکستان میں امریکی و سعودی آلہ کاروں نےانہیں 7مارچ 1995 کی صبح لاہورمیں دفتر جاتے ہوئے یتیم خانہ چوک پر ان کے محافظ تقی حیدر سمیت شہید کردیا ۔

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی سرزمین پاکستان پر ملت تشیع پاکستان اور انقلاب اسلامی کی فرنٹ لائن شمار ہوتے تھے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے اہم رہنما ،قائد مرحوم علامہ مفتی جعفر حسین اور شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے دست راست اور المصطفی اسکولنگ سسٹم سمیت کئی اداروں کے بانی و رکن تھے۔

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے پاکستان بھر میں ملت تشیع کو مضبوط کرنے اور انقلاب اسلامی کی اس سرزمین پر آبیاری میں اپنا بھرپور کردار ادار کیا۔ آپ دشمن کی آنکھ کا کانٹا بن چکے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں برسی شہید ڈاکٹر نقوی پر دو روزہ تقریبات کا انعقاد

مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حوالے سے بھی آپ کی خدمات دشمن کو ایک آنکھ نہ بھائیں اور بالآخر آپ کو امریکی و سعودی آلہ کاروں نے 7مارچ 1995 کی صبح لاہورمیں دفتر جاتے ہوئے یتیم خانہ چوک پر آپ کے محافظ تقی حیدر سمیت شہید کردیا ۔

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے لگائے ہوئے پودے آج تناور درخت کی صورت اختیار کرچکے ہیں اور ملت کو درپیش مشکلات کے حل میں ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی شہادت کی دلی آرزو رکھتے تھے ، آپکا یہ جملہ آج تک آپ کے دوستوں کے کانوں میں گونجتا رہتا ہے۔ ’’ میں نہیں چاہتا کہ ضعیفی میں کھانس کھانس کر مروں، خدا میری شہادت کو میری متحرک زندگی سے متصل کر دے‘‘۔

آج شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شہادت کو 28 برس مکمل ہوگئے لیکن آپ آج بھی عاشقان ولایت و شہادت کے دلوں میں روشن چراغ کی مانند زندہ ہیں جو ان عاشقوں کو ان کی منزل کی جانب رہنمائی کرتے ہیں۔

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور تمام شہدائے ملت جعفریہ کیلئے سورہ فاتحہ کی التماس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button