مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق میں امریکہ اور صیہونی جاسوسی ٹھکانوں پر 7 راکٹ حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق، عراقی کردستان کے علاقے پر 7 راکٹوں سے حملہ، امریکا اور صیہونی جاسوسوں کا ہے ٹھکانہ
عراق کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ اربیل کے جنوبی علاقے قوش تپہ کے علاقے میں سات راکٹ گرے ہیں۔

صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل نے خبر دی ہے کہ منگل کی شام کو سات راکٹ قوش تپہ علاقاے کی جانب فائر کئے گئے۔

قوس تپہ علاقے کے گورنر ستار آغاز عمر نے ان حملوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ نا معلوم افراد کی جانب سے راکٹ فائر کئے گئے۔

انہوں نے موازین نیوز ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ راکٹ چار دہی علاقوں کے پاس گرے اور سیکورٹی اہلکار اس کے بارے میں تحقیقات میں مشغول ہیں۔

ابھی اس بارے میں مزید تفصیلات موصول نہيں ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ عراقی کردستان کا علاقہ صیہونی حکومت اور امریکا کی خفیہ ایجنسیوں اور جاسوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button