دنیاہفتہ کی اہم خبریں

داعشی دہشتگردوں نے 7 شیعہ ہزارہ مزدوروں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان میں داعشی دہشت گردوں نے بربریت کی ایک اور بدترین مثال قائم کردی۔ افغان صوبے ننگرہار میں 7شیعہ ہزارہ مزدور بےدردی سے شہید کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی نواز عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے کارندوں نے افغان صونے ننگر ہارمیں 7 شیعہ ہزارہ مزدوروں کو ہاتھ پس پشت باندھ کر گولیوں سے بھون ڈالا۔

یہ خبر بھی پڑھیں جمعیت علماء اسلام کے رہنماء کا قاتل کالعدم سپاہ صحابہ کا تکفیری دہشتگرد شاہدالرحمٰن گرفتار

ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے 7 شیعہ ہزارہ پلاسٹک فیکٹری میں ملازم تھے۔ دہشتگردوں نے شیعہ ہزارہ ہونے کے شناخت کے بعد ہاتھ باندھ کر گولیاں ماریں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان کے علاقے مچھ میں بھی داعش کے سفاک دہشت گردوں نے اسی طرز کی کارروائی میں 10 شیعہ ہزارہ کان کنوں کو ہاتھ پس پشت باندھ کر بے دردی سے ذبح کیا تھا۔

عراق وشام میں بدترین شکست کےبعد سعودی ، امریکی واسرائیلی آلہ کار داعشی دہشت گردوں کو پاکستان اور افغانستان میں لاکر آباد کیا جارہا ہے تاکہ خطے کے امن وامان کو تہس نہس کرکے دہشت گردی کو پروان چڑھایاجاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button