
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں7 دہشتگرد ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران ملک دشمن سعودی فنڈڈ کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے ڈیرہ ٹاؤن کے قریب فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، دہشتگردوں سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔
یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، سی ٹی ڈی کی کاروائی میں کالعدم دہشتگرد تنظیم کا اہم رکن گرفتار
دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔