ملک بھر کی طرح کراچی میں 70سے زاءد مقامات پر یوم عزاء کے اجتماعات منعقد کیے گے
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر کراچی، کوئٹہ، گلگت اور چلاس میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی اور چلاس میں اغواء کئے گئے مسافروں کی عدم بازیابی کیخلاف اور اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے جاری دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں روز جمعہ یوم عزاء کے طور پر منایا گیا۔ اس حوالے سے ملک بھر کی طرح کراچی کی میں 70 سے زائد مقام پر میں بعد ز
نماز جمعہ ،دعائیہ اجتماع اور مجالس عزاء منعقد کی گئیں اوراحتجاجی ماتمی جلوس عزاء نکالے گئے۔
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر کراچی، کوئٹہ، گلگت اور چلاس میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی اور چلاس میں اغواء کئے گئے مسافروں کی عدم بازیابی کیخلاف اور اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے جاری دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں روز جمعہ یوم عزاء کے طور پر منایا گیا۔ اس حوالے سے ملک بھر کی طرح کراچی کی میں 70 سے زائد مقام پر میں بعد ز نماز جمعہ ،دعائیہ اجتماع اور مجالس عزاء منعقد کی گئیں اوراحتجاجی ماتمی جلوس عزاء نکالے گئے۔ کراچی میں مجالس اور دعائیہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا صادق رضا تقوی ،مولانا علی انور ،مولانا صلاح الدین، مولانا حیدر عباس عابدی ،علامہ آغا آفتاب حید جعفری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوے شہدائے ملت جعفریہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی ، اور گزشتہ آٹھ روز سے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر بیٹھے عزادروں کی استقامت کے لیے خصوصی دعا کی ۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث دہشت گردوں کو سر عام پھانسی کی سزا دی جائے۔ انہوں نے قاتل دہشت گردوں کی گرفتاری میں ناکامی پر حکومت اور ایجنسیوں کی نااہلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ،وزرائے اعلیٰ اور گورنروں کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ اگر نسل کشی کا سلسلہ ختم نہ ہوا اور مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو جمعہ 20اپریل کو پورے ملک کے گورنر ہاوس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراوٗبھی کیا جائے گا۔ انھوں نے حقوق انسانی کی تنظیموں کی خاموشی کی مذمت بھی کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی مجرمانہ خاموشی کو توڑکر مظلوم اور نہتے شیعہ مسلمانوں پر توڑے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہاکہ رواں ہفتے کو وہ ھفتہ استقامت و مقاومت کے طور پر منائیں گے اور اپنی تحریک کو جاری رکھیں گے۔ رہنماوں نے خطاب کرتے کہاں کے ملت جعفریہ کی نسل کشی پر وہ سیاسی تنظیموں کی خاموشی جو ملت جعفریہ کے وٹوں سے اقدار میں آئے ان لوگوں کے مقروں چہرے اب ملت جعفریہ پر ایا ہوگے ہیں ۔ان تمام سیاسی جماعتوں کو آنے والے الیکشن میں ملت جعفریہ کی طرف سے بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ۔