پاکستانی شیعہ خبریں

آئندہ انتخابات کے نتائج 70ء کی دہائی سے زیادہ حیرت انگیز ہونگے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 1973ء کے آئین کو 42 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، مگر پاکستان کے عوام اب بھی اپنے آئینی حقوق سے محروم ہیں۔ جمہوریت، اقتدار، طاقت، وسائل اور خوشحالی کو صرف چند خاندانوں تک محدود رکھا گیا ہے جبکہ عوام کی اکثریت غربت اور محرومی کی آگ میں جل رہی ہے۔ لہذٰا حقیقی جمہوریت کیلئے ہمیں کلچر اور نظام کو بدلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور مفادات پر مک مکا کو جمہوریت نہیں کہتے۔ جمہوریت اسے کہتے ہیں جہاں عوام کے ووٹ اور رائے کو تقدس حاصل ہوا اور انکے مینڈیٹ کی حفاظت کی جاتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ قرض خور اور ٹیکس چور آئین کی نظر میں پارلیمنٹ کے ممبر نہیں جبکہ موجودہ پارلیمنٹ کے ستر فیصد اراکین ٹیکس نہیں دیتے۔ بلوچستان کی عوام تبدیلی کی اس تحریک میں شامل ہو کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شعور اور بیداری کو روکنے کے تمام حکومتی حربے ناکام ہو چکے ہیں۔ آئندہ انتخابات کے نتائج ستر کی دہائی سے زیادہ حیرت انگیز ہونگے۔ وقت آ چکا ہے کہ اب دولت اور وسائل کے ارتکاز کو ختم کیا جائے اور وسائل کو عوام کے اندر منصفانہ طریقے سے تقسیم کیا جائے۔ دریں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کراچی میں ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں فوجی آپریشن کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button