پاکستانی شیعہ خبریں

سات کروڑ پیروان مکتب اہلبیتؑ کو سیاسی میدان میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے شکارپور میں گذشتہ روز انتخابات کے موقع پر خیمے کے نشان پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے تنظیمی ساتھیوں کے انتخابی کیمپس کا دورہ کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار برائے کونسلرز حضور بخش منگی، زوار کامران علی دل، زوار حب علی، مہر مقصود احمد کھوہارو کے انتخابی کیمپس پہنچ کر کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی جدوجہد و بہادری کو سلام پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیاسی میدان میں حسینیت کا پرچم لے کر قوم و ملت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہمارے تنظیمیں دوستوں نے ثابت کردیا کہ وہ ہر دباؤ اور پریشر کو نظر انداز کر کے خیمے کے نشان پر ملت کی ترجمانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہی ملت طاقتور اور سر بلند ہوتی ہے جو سیاسی میدان میں اپنی قوت کو منوائے، پاکستان کے اندر سات کروڑ پیروان مکتب اہل بیتؑ کو سیاسی میدان میں اپنی طاقت اور قوت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اقتدار کے حریص نہیں بلکہ خدمت کے مشتاق ہیں جو کرپشن، نا اہلی اور بدانتظامی کے خلاف میدان عمل میں ہیں۔ اس موقع پر ووٹرز اور کینڈیڈیٹس نے انتخابات میں دھاندلی کی شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ حکمران جماعت نے جانبدار پولنگ عملہ مقرر کیا ہے جو الیکشن میں دھاندلی کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button