دنیاہفتہ کی اہم خبریں

’’امریکی بیماری ‘‘سے 24 دنوں میں اب تک 70افراد ہلاک ہوچکے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ میں اس سال کے آغاز سے اب تک ’’امریکی بیماری‘‘ کا167 افرادشکار ہوچکے ہیں جبکہ70 امریکی ہلاک ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کو پر امن بنانے کے دعوے کرکے ممالک میں مداخلت کرنے والا امریکہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ نا امن ملک قرار دیا جارہا ہے۔

امریکا میں 2023ء کے آغاز سے لے کر 24 جنوری تک 39 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ غیر سرکاری ادارے گن وائلنس آرکائیو کے مطابق امریکا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث اسے ’’امریکی بیماری‘‘ قرار دیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں یوکرین میں امریکہ کا اسپیشل نیوی سیل ہلاک، امریکی بحریہ کی تصدیق

2023ء کے پہلے تین ہفتوں کے دوران بڑے پیمانے پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد ہلاک اور 167 زخمی ہوئے ہوچکے ہیں۔ آرکائیو نے انکشاف کیا کہ اس سال بڑے پیمانے پر فائرنگ کا ایک تاریخی آغاز ہے، گزشتہ 10 برس کے مقابلے میں جنوری 2023 کے پہلے 24 دنوں میں سب سے زیادہ واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

گن وائلنس آرکائیو کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے پینسلوینیا، شمالی کیرولائنا، فلوریڈا، الینوائے، اوہائیو، ورجینیا، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا، یوٹاہ، لوزیانا، ٹیکساس، کیلیفورنیا، لوزیانا، مسیسیپی، ایریزونا، مسوری، کولوراڈو، جارجیا اور الاباما میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button