کراچی: زیارت کربلا سے واپسی کے بعد پراسرار طور پر لاپتہ شیعہ جوان نسیم حیدر کو 72 دن گذر گئے
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی سے لاپتہ ہونے والے شیعہ جوان نسیم حید ر کو لاپتہ ہوئے 72 دن گذر گئے لیکن انکا کچھ پتا نہیں چل سکا،قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی تعاون کرنے سے قاصر ہیں۔ شیعت نیوز کی رپورٹ مطابق روان سال اربعین امام حسین علیہ سلام کے موقع پر زیارت کی نیت سے گئے کئی نوجوانوں کو واپسی پر سادہ لباس اہلکار گرفتار کرکے لے گئے تھے، جنکا ابھی تک کوئی علم نہیں ہوسکا کہ وہ کہاں ہیں اور کس ادارے نے انہیں کس جرم میں گرفتار کیا ہے۔۔
قومی اداروں کی جانب سے تعصب کا شکا ربننے والوں میں گلبہار جعفریہ اما م بارگاہ کے رہائشی نسیم حیدر بھی شامل ہیں جو کربلا سے واپسی پر سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں اغوا ہوئے اور 72 روز گذر جانے کے باوجود انکا کوئی علم نہیں ہوسکا کے وہ کہاں ہیں، جبکہ قانوں نافذ کرنے والے ادارے بھی اس حوالے سے تعاون نہیں کررہے ہیں۔
نسیم حیدر کے دو بچے اور ایک بیوی ہیںجو اپنے سرپرست کی گمشدیگی کی وجہ سے پریشانی کو شکا رہیں، لہذا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے قانوں کی موجودگی کے باوجود غیرقانونی طور پر نوجوانوں کو اغوا کرنا کہاں کا انصاف ہے،اس سلسلے کو بند کیا جائے اوراگر ان پر کوئی کیس ہے یا کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہیں تو عدالت میں پیش کرکے ان پر فرد جرم عائد کیا جائے۔