Uncategorized

پنجاب میں 75 مدارس کا دہشت گردی کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کا انکشاف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا دہشتگردی اور جہاد کیلئے فنڈ اکٹھا کرنیوالے مدارس کے بینک اکاؤنٹس سیل کرنے کا فیصلہ۔ لاہور کے 12 مدارس بھی چیک لسٹ میں شامل ہیں۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مدارس کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ پنجاب کے 75 مدارس کے بینک اکاؤنٹس کو چیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، جن میں لاہور کے 12 مدارس بھی شامل ہیں۔ چیک لسٹ میں شامل مدارس کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات کیلئے بینکوں سے رابطے کر لئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے بھی انٹرنیٹ کے ذریعے جہاد کیلئےاُکسانے والے ہزاروں انٹرنیٹ پیجز بند کر دیئے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان کا کہنا ہے کہ فيس ب، ٹویٹر اور ديگر ايپس کے ذريعے عسکريت پسندوں کی بھرتی اور شرانگيزی کے واقعات سامنے آنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکمت عملی تشکيل دی ہے۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی، ایف آئی اے اور پولیس مل کر کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button